اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 5 ہزار روپے کم ہوئی۔کمی کے بعد آج سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 77 ہزار 800 روپے ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 286 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 38 ہزار 169 روپے ہے۔عالمی بازار میں بھی سونے کی فی اونس قیمت 50 ڈالر کم ہوکر 2 ہزار 666 ڈالر ہے۔
مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں بڑی کمی



