پی ٹی آئی احتجاج میں رینجرز اہلکاروں کی شہادت: عمران، بشریٰ بی بی سمیت اعلیٰ قیادت کیخلاف مقدمہ درج

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت پرقتل کے مقدمے سمیت دہشتگردی اورتعزیرات پاکستان کی 10 دفعات شامل ہیں اور مقدمہ سندھ رینجرز کے اہلکار کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔اسلام آباد کے تھانہ رمنا میں بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کیخلاف تہرے قتل کا مقدمہ کیا گیا۔مقدمے میں علی امین گنڈاپور، عمرایوب، وقاص اکرم، سلمان اکرم راجہ، مراد سعید، ذلفی بخاری، رؤف حسن، حماد اظہراوردیگرقیادت کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق رینجرزاہلکاروں کی شہادت کا وقوعہ بانی پی ٹی آئی کی ایما اورحکم پرہوا اور تمام وقوعہ کا منصوبہ اڈیالہ جیل میں بنایا گیا، منصوبہ مختلف اوقات میں جیل میں ملاقات کیلئے جانے والی پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت کے ذریعے بنایا گیا۔ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ اس منصوبے کے گواہان جیل کے کچھ قیدی، مشقتی اور جیل میں خفیہ پولیس کے ملازمین ہیں۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق بشریٰ بی بی اوردیگر ملزمان نے ویڈیو پیغام کے ذریعے عوام کو مشتعل کیا، پی ٹی آئی کی قیادت نے عوام کوفوج اورحکومت کیخلاف بغاوت پراکسایا جس سے وقوعہ ہوا۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج میں ڈیوٹی پرمامورایک نامعلوم ڈرائیورکی گاڑی نے 3 رینجرزاہلکاروں کو ٹکرماری تھی اور وہ شہید ہوگئے تھے۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر