اسد قیصر نے حکومت سے مذاکرات کیلئے ابتدائی بات چیت کی خبروں کو بھی مسترد کردیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) قومی اسمبلی میں نقطہ اعتراض پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے اسد قیصر کا کہنا تھا اسپیکر ایاز صادق سے ملاقات میں مذاکرات یا ڈائیلاگ کی کوئی بات نہیں ہوئی، ایاز صادق کے پاس فاتحہ خوانی کے لیے گیا تھا۔ان کا کہنا تھا پی ٹی آئی نے مذاکراتی کمیٹی ضرور بنائی ہے مگر بات تب ہی شروع ہو سکتی ہے جب حکومت سنجیدگی دکھائے، اس میں پیشرفت بانی پی ٹی آئی کی ہدایات کے مطابق ہی ہو گی۔اسد قیصر کا کہنا تھا حکومت کو اس سوال کا جواب دینا ہوگا کہ 26 نومبر کو گولی کیوں چلائی؟ کس قانون کے تحت نہتے شہریوں پر گولیاں چلائی گئیں۔دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سے ابھی مذاکرات شروع نہیں ہوئے، ابھی تو صرف سلام دعا ہوئی ہے۔شیر افضل مروت کا کہنا تھا 15 دسمبر سے پہلے بات ہو جائے تو ملک کے لیے اچھا ہے، حالات جوں کے توں رہے تو بانی پی ٹی آئی کی سول نافرمانی کی کال پر عمل درآمد ہوگا۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر