جاپان: آبادی میں اضافے کیلئے ہفتے میں 3 دن چھٹی کا منصوبہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ٹوکیو کی گورنر یوریکو کوئیکے نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ سال اپریل سے میٹروپولیٹن حکومت کے ملازمین کو ہفتے میں تین دن چھٹی کا اختیار دیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ ہم کام کے طریقے کا جائزہ لیں گے اور اسے تبدیل کریں گے تاکہ کوئی بھی زندگی کے اہم مواقع، جیسے بچوں کی پیدائش یا ان کی دیکھ بھال کی وجہ سے اپنا کریئر نہ چھوڑے۔یہ اقدام جاپان میں شرح پیدائش کو بڑھانے کے لیے اٹھایا گیا ہے، جاپان کی وزارت صحت، محنت و فلاح و بہبود کے مطابق، گزشتہ سال جاپان میں فرٹیلٹی ریٹ1.2 رہا جو آبادی کے استحکام کے لیے مطلوبہ کم از کم 2.1 فرٹیلٹی ریٹ سے بہت کم ہے۔ٹوکیو کی حکومت نے ایک اور منصوبے کا بھی اعلان کیا جس کے تحت اسکول کی ابتدائی جماعتوں میں پڑھنے والے بچوں کے والدین اپنے کام کے اوقات کو کم کروا سکتے ہیں، لیکن اس کے بدلے ان کی تنخواہ میں کمی کی جائے گی۔خیال رہے کہ گزشتہ سال جاپان میں صرف 7 لاکھ 27 ہزار 277 بچوں کی پیدائش کا اندراج کیا گیا، جو وزارت صحت، محنت و فلاح و بہبود کے اعداد و شمار کے مطابق کم شرح پیدائش کی علامت ہے۔ اس کی ایک بڑی وجہ جاپان میں دفتروں میں مقررہ وقت سے زیادہ کام کرنے کا رجحان ہوسکتا ہے جس کی وجہ سے خواتین کو اکثر اپنے کریئر اور ماں بننے کے درمیان کسی ایک چیز کا انتخاب کرنا پڑتا ہے۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
حزب اللہ کا لبنان سے اسرائیل کے مکمل انخلا تک ہتھیار نہ ڈالنے کا اعلان
ایران جنگ میں پاکستان کا کردار قیامت تک یاد رکھا جائے گا: خواجہ آصف
امریکا اور یورپ کو اپنی مشترکہ سلامتی کیلئے متحد رہنا ہوگا: نیٹو سربراہ
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر