اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)لاہور کی انسداددہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے روز عمران خان کی گرفتاری کے بعد تھانہ شادمان کو جلانے اور توڑپھوڑ کے کیس کی سماعت کی جس میں عدالت نے پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود اور یاسمین راشد پر فرد جرم عائد کی۔دونوں ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا جس پر عدالت نے ملزمان کے خلاف سرکاری گواہان کو طلب کرلیا۔عدالت نے مقدمے کی مزید سماعت 19 دسمبر تک ملتوی کردی۔
تھانہ شادمان نذر آتش کرنیکا مقدمہ، شاہ محمود اور یاسمین راشد پر فرد جرم عائد



