پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کے خلاف دائر درخواستیں خارج

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سپریم کورٹ میں پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت جسٹس امین الدین کی سربراہی میں آئینی بینچ نےکی۔ سماعت میں درخواست گزار کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ آرڈیننس کے تحت کمیٹی کے ایکشن کو کالعدم قرار دیا جائے، اس پر جسٹس امین الدین نے کہا کہ پریکٹس پروسیجر آرڈیننس ختم ہوچکا ہے۔جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ آرڈیننس کےبعد پریکٹس اینڈپروسیجر میں پارلیمنٹ نے قانون سازی کردی ہے، قانون آجائے تو آرڈیننس خود بخود ختم ہو جاتا ہے اور آرڈیننس کے تحت بنی کمیٹی بھی ختم ہوگئی ہے جب کہ کمیٹی کے فیصلوں کو پاس اینڈ کلوز ٹرانزیکشز کا تحفظ حاصل ہے۔ جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ آئین صدر پاکستان کو آرڈیننس جاری کرنے کا اختیار دیتا ہے۔ بعد ازاں سپریم کورٹ نے پریکٹس پروسیجرآرڈیننس کے خلاف درخواستوں کومسترد کرنےکا فیصلہ دیا۔ یاد رہے چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہرسمیت دیگر نے آرڈیننس کو چیلنج کیا تھا۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر