بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے جائیداد کی خرید و فروخت پر ٹیکس استثنیٰ کے حصول کا طریقہ کار طے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)تفصیلات کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو جائیداد کی خریدوفروخت پر ٹیکس سے استثنیٰ برقرار رکھتے ہوئے نان ریذیڈنٹ ٹیکس نادہندگان کی تصدیق کےلیے ایف بی آر کے آئی آر آئی ایس (IRIS) سسٹم میں تبدیلی کردی گئی ہے جب کہ ایف بی آر کی جانب سے تصدیق کا طریقہ کار بھی طے کردیاگیا ہے۔ حکام کے مطابق بیرون ملک پاکستانی ٹیکس دہندگان جو کمپیوٹرائزڈ پیمنٹ رسید کے ذریعے شق 111اے سی کے تحت استثنیٰ حاصل کرنا چاہتے ہیں انہیں اپنا پاکستانی اوریجن کارڈ یا نائیکوپ اپ لوڈ کرناہوگا جس سے پی ایس آئی ڈی آجائے گا اور بعد ازاں اسے متعلقہ چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو کو لاگ ان کےلیے بھیج دیا جائے گا۔چیف کمشنر ان لینڈر یونیو متعلقہ کمشنر ان لینڈ ریونیو کو کیس تک رسائی دے گا جو نان ریذیڈنٹ پاکستانی کے اسٹیٹس کی تصدیق کرے گا۔حکام کے مطابق جب کمشنر ان لینڈر یونیو مطمئن ہو گا تو وہ ٹیکس دہندہ نان ریذیڈنٹ پاکستانی کو ٹیکس سے استثنیٰ ٰ دے گااور اس کی استثنیٰ کی منظوری کی اطلاع نان ریذیڈنٹ ٹیکس دہندہ پاکستانی کو ایس ایم ایس یا ای میل کےذریعے کی جائے گی۔



  تازہ ترین   
مشکل کی اس گھڑی میں معاشی طور پر کمزور عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے: وزیراعظم
علاقائی ممالک کی جانب سے امن کی کوششیں خوش آئند ہیں: ایرانی وزارت خارجہ
صدر، وزیراعظم، وفاقی وزراء، وزرائے اعلیٰ اور عسکری قیادت آج سر جوڑ کر بیٹھے گی
اسحاق ڈار چار ملکی اجلاس پر تبادلہ خیال کیلئے آج چین جائیں گے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران سے یورینیم نکالنے کیلئے فوجی آپریشن پر غور
ام رباب چانڈیو کے دادا، والد اور چچا کے قتل کیس کا فیصلہ، تمام ملزمان بری
31 واں روز: امریکا اسرائیل کے ایرانی توانائی تنصیبات پر حملے، نیوی کمانڈر علی رضا شہید
کرپشن الزامات: نیتن یاہو کی معافی کی درخواست پر وضاحت طلب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر