’پیٹ بھر کر کھایا تو مرجائیں گے‘، شامی جیلوں سے آزاد قیدی نئے خطرے سے دوچار

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)عرب میڈیا کے مطابق ان قیدیوں میں ایسے لوگ بھی شامل ہیں جو دہائیوں سے ان جیلوں میں قید تھے اور ان میں سے اکثر شدید غذائی قلت اور دیگر بیماریوں کا شکار ہیں۔شام کی بدنام زمانہ صیدنایا جیل میں پہنچنے والے ڈاکٹروں کو خدشہ ہے کہ یہاں قید رہنے والے افراد ہیپاٹائٹس، ٹی بی اور دیگر بیماریوں کا بھی شکار ہوسکتے ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ جیل سے رہا ہونے والے ان قیدیوں کو طبی معائنے اور مناسب علاج کی ضرورت ہے تاکہ انہیں معمول کی زندگی کی طرف لایا جاسکے۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اکثر قیدیوں کو طویل عرصے تک بہت کم خوراک پر زندہ رکھا گیا، اس وجہ سے انہیں یکدم پیٹ بھر کر کھانا کھلانا ان کی صحت پر منفی اثرات مرتب کرسکتا ہے۔
ری فیڈنگ سنڈروم
ڈاکٹروں کو خدشہ ہے کہ رہا ہونے والے قیدیوں کی اکثریت ’ری فیڈنگ سنڈروم‘ کا شکار ہوسکتی ہے۔ری فیڈنگ سنڈروم ایک طبی حالت ہے جو طویل دورانیے تک بھوکے رہنے کے بعد اچانک غذائیت سے بھرپور خوراک دینے سے پیدا ہوتی ہے۔ یہ دل، پٹھوں اور اعصابی نظام پر منفی اثر ڈال سکتی ہے اور بروقت علاج نہ ہونے پر جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے۔دوسری جنگ عظیم کے اختتام پر جرمن حراستی مراکز سے رہا ہونے والوں میں بھی ری فیڈنگ سنڈروم کی علامات پائی گئی تھیں، ان افراد میں کچھ ایسے بھی تھے جنہیں رہائی کے بعد غذائیت سے بھرپور غذائیں دی گئیں جنہیں کھانے کے چند ہی دنوں میں وہ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ رہا ہونے والے افراد کو فوری طور پر غذائیت سے بھرپور یا زیادہ مقدار میں خوراک دینے کے بجائے خوراک کی مقدار میں بتدریج اضافہ کرنا بہتر ہے۔خیال رہے کہ شام میں سابق صدر بشار الاسد کے اقتدار کے خاتمے کے بعد ان کے دور حکومت میں جیلوں اور خفیہ سیلز میں قیدیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی تفصیلات سامنے آرہی ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق شام میں تدمر اور صیدنایا جیلیں اپنی ظلم کی داستانوں کے لیے بدنام رہی ہیں، ان دو جیلوں سمیت سیکڑوں خفیہ سیلز سے حالیہ بغاوت میں ایسے ہزاروں قیدیوں کو رہا کرایا گیا جن کے ساتھ کئی سال سےغیر انسانی سلوک روا رکھا گیا۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
حزب اللہ کا لبنان سے اسرائیل کے مکمل انخلا تک ہتھیار نہ ڈالنے کا اعلان
ایران جنگ میں پاکستان کا کردار قیامت تک یاد رکھا جائے گا: خواجہ آصف
امریکا اور یورپ کو اپنی مشترکہ سلامتی کیلئے متحد رہنا ہوگا: نیٹو سربراہ
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر