بائیڈن انتظامیہ کا شامی باغیوں سے پہلا رابطہ، جامع حکومت کے قیام پر زور

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)رپورٹ کے مطابق مشرق وسطیٰ میں امریکی اتحادیوں اور ترکیہ کے ذریعے کیے گئے رابطے میں بائیڈن انتظامیہ نے شامی حکام سے کہا کہ خودکار قیادت سنبھالنے کے بجائے جامع عمل کے ذریعے عبوری حکومت قائم کی جائے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کیپیٹل ہل کے کچھ قانون سازوں نے بائیڈن انتظامیہ پر زور دیا ہے کہ شام اور خاص کر حیات التحریر پر لگائی گئی پابندیاں اٹھائی جائیں کیونکہ یہ حالات کی بحالی میں رکاوٹ ہوں گی۔دوسری جانب شامی دارالحکومت دمشق میں 3 دن کرفیو کے بعدمعمولات زندگی بحال ہونے لگے جہاں بینک اور بازار بھی دوبارہ کھل گئے ہیں۔ شام کے نگراں وزیر اعظم محمد البشیر کا کہنا ہے کہ شامیوں کو استحکام ضرورت ہے، اداروں کو دوبارہ ترتیب دینے کا عمل جاری ہے۔واضح رہے کہ شام میں بشار الاسد کی حکومت ختم ہونے اور باغیوں کے قبضے کے بعد اب ایک عارضی حکومتی سیٹ اپ کے قیام پر کام جاری ہے۔ اس حوالے سے حیات التحریر کے رہنما محمد البشیر کو اگلے سال مارچ تک شام کی عبوری حکومت کا نگراں وزیر اعظم مقرر کردیا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
حزب اللہ کا لبنان سے اسرائیل کے مکمل انخلا تک ہتھیار نہ ڈالنے کا اعلان
ایران جنگ میں پاکستان کا کردار قیامت تک یاد رکھا جائے گا: خواجہ آصف
امریکا اور یورپ کو اپنی مشترکہ سلامتی کیلئے متحد رہنا ہوگا: نیٹو سربراہ
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر