اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق شہزادہ مشعل بن ماجد بن عبدالعزیز آل سعود کی والدہ کا انتقال آج بروز منگل ہوا۔ ان کے انتقال کی خبر سعودی ایوان شاہی کی جانب سے جاری کی گئی۔مرحومہ کی نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد الحرام میں ادا کی گئی۔ایوان شاہی نے سعودی شہزادے کی والدہ کے لیے رحمت و مغفرت اور بلند درجات کی دعا کی ہے۔
سعودی شہزادہ مشعل بن ماجدکی والدہ انتقال کرگئیں



