میرے لیے حیران کن نہیں ہوگا اگر عمران خان کو فوجی تحویل میں لے لیا جائے: فیصل واوڈا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)جیو نیوز سے گفتگو میں سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ فیض حمید کیخلاف چارج شیٹ سے ثابت ہوتا ہے کہ اب کوئی بھی قانون سے نہیں بچ سکتا، ایسا نہیں ہوسکتا کہ ایک شخص کا ٹرائل ہو اور اس کے حواریوں کا نہ ہو، بشریٰ بی بی بانی پی ٹی آئی کی جان لینے پر تلی ہوئی ہیں، بانی پی ٹی آئی کو بچانے کے لیے بول رہا تھا اس لیے مجھے پارٹی سے نکالا گیا۔انہوں نے کہا کہ میرے لیے حیران کن نہیں ہوگا اگر بانی پی ٹی آئی کو فوجی تحویل میں لے لیا جائے، پہلے بھی بتایا تھا کہ سول نافرمانی کی کال اس ٹرائل سے لنک ہے، 9 مئی سے فیض حمید، پی ٹی آئی، عمران خان اور بشریٰ بی بی کو الگ نہیں کیا جاسکتا۔مسلم لیگ ن کے سینیٹرطلال چوہدری نے کہا کہ یہ چارج شیٹ صرف فیض حمید کے خلاف نہیں پی ٹی آئی کے بھی خلاف ہے، ثابت ہوگیا کہ 9 مئی کو احتجاج نہیں بغاوت کی گئی تھی۔متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا کہ فیض حمید کا گرفتار ہونا پاکستان کی تاریخ میں بڑی بات ہےاوران کے لیے سبق ہے جو سمجھتے تھے کہ طاقت کبھی ختم نہیں ہوگی۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر