سول نافرمانی کی کال ملک دشمنی ہے، اسلام آباد پر چڑھائی کرنیوالوں کو نہیں چھوڑیں گے: وزیراعظم

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ شام میں پاکستانیوں کے انخلا کے لیے وزارت خارجہ اور سفارتخانہ رابطے میں رہا، شام سے پاکستانیوں کی واپسی کے لیے کل شام کو لبنان کے وزیراعظم سے بات کی، لبنان میں سفیر کو ہدایات دی گئیں۔ملکی حالات پر بات کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ سیاسی استحکام پاکستان کے معاشی استحکام کے لیے اہم ہے، آذربائیجان کی پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہے، ہفتہ وار مہنگائی کی شرح کم ہو کر 3.5 فیصد پر آگئی ہے۔وزیراعظم نے سول نافرمانی کی کال کو ملک دشمنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ سول نافرمانی سے بڑی ملک دشمنی کوئی نہیں ہوسکتی، اسلام آباد پر چڑھائی کرکے ملک کے خلاف سازش کی گئی تھی، حکومت کو ہدایت کردی ہے کہ اس سازش کے ذمہ داروں کو ثبوتوں کے ساتھ کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور کسی بے قصور کو ہاتھ نہ لگایا جائے۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر