اسرائیل شام کی صورتحال کا ناجائز فائدہ اٹھاکر دمشق کے قریب جا پہنچا، دفاعی اہداف پر بڑا حملہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)لبنانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کے فوجی ٹینک دمشق کے قریب پہنچ چکے ہیں، شامی فوجی ہیڈکوارٹرز اور کئی ائیربیسز پر اسرائیل کی جانب سے بمباری کی گئی جس میں درجنوں لڑاکا طیارے اور ہیلی کاپٹر تباہ ہوگئے۔اس کے علاوہ دمشق میں میزائل دفاعی نظام، زمین سے زمین پر مار کرنے والے میزائل اور میزائلوں کی تیاری کے مقامات کو بھی نشانہ بنایا گیا۔اسرائیل نے مقبوضہ گولان کے بفر زون میں مزید علاقے پر قبضہ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔دوسری جانب سعودی عرب، ایران اور قطر نے اسرائیلی قبضے میں توسیع اور شام پر حملوں کی مذمت کی ہے۔سعودی عرب کا کہنا ہے کہ اسرائیل شام کی سالمیت کو نقصان پہنچارہا ہے، اسرائیلی اقدام شام میں سکیورٹی بحالی کاموقع تباہ کرنے کی خواہش کو ظاہرکرتاہے۔ادھر مصر نے گو لان میں اسرائیلی قبضے کو کُھلا ڈاکا قرار دے دیا۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
حزب اللہ کا لبنان سے اسرائیل کے مکمل انخلا تک ہتھیار نہ ڈالنے کا اعلان
ایران جنگ میں پاکستان کا کردار قیامت تک یاد رکھا جائے گا: خواجہ آصف
امریکا اور یورپ کو اپنی مشترکہ سلامتی کیلئے متحد رہنا ہوگا: نیٹو سربراہ
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر