شامی اپوزیشن کے زیر استعمال پرچم کہاں سے آیا؟

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے ساتھ ہی دنیا بھر میں مقیم شامی شہریوں نے سڑکوں پر نکل کر جشن منایا اور اس دوران انہوں نے شامی اپوزیشن کے زیر استعمال جھنڈے اٹھائے رکھے تھے۔ترکیہ اور روس میں شامی سفارت خانوں میں شامی شہریوں نے شام کا قومی پرچم اتار کر اس کی جگہ شامی اپوزیشن کا جھنڈا بھی لہرایا، لیکن ان دونوں جھنڈوں میں فرق کیا ہے؟عرب میڈیا کے مطابق شام کا موجودہ قومی پرچم پہلی مرتبہ فروری 1958 میں اپنایا گیا تھا۔ سرخ، سفید اور سیاہ رنگ کی پٹیوں اور 2 سبز ستاروں پر مشتمل یہ پرچم شام اور مصر کے اتحاد پر مبنی یونائیٹڈ عرب ری پبلک کا جھنڈا تھا جو 1961 میں اس اتحاد کے قائم رہنے تک استعمال ہوتا رہا۔بعد ازاں 1980 میں شامی حکومت نے اسی پرچم کو دوبارہ اختیار کیا اور یہ اب تک شام کا قومی پرچم ہے۔شام میں 2011 میں شروع ہونے والی اپوزیشن کی تحریک نے ایک مختلف جھنڈا اختیار کیا، یہ جھنڈا سبز، سفید اور سیاہ رنگوں کی پٹیوں اور 3 سرخ ستاروں پر مشتمل تھا۔شامی خانہ جنگی کے دوران یہ اپوزیشن یا حکومت مخالف فورسز کا جھنڈا بھی رہا تاہم شامی شہریوں کے لیے کوئی نیا جھنڈا نہیں تھا۔شامی اپوزیشن کی طرف سے اپنایا جانے والا یہ سبز جھنڈا فرانسیسی قبضے کے خلاف مزاحمت کی علامت کے طور پر تاریخی اہمیت رکھتا ہے۔اس جھنڈے کو سب سے پہلے 1930 کے آئین میں متعارف کرایا گیا تھا اور سرکاری طور پر 1932 میں شام کے قومی پرچم کے طور پر اپنایا گیا تھا۔یہ سبز پرچم شام کی ثقافتی اور مذہبی تاریخ کی بھی عکاسی کرتا ہے، اس میں شامل 3 رنگین پٹیاں اسلامی خلافت کی نمائندگی کرتی ہیں جبکہ 3 سرخ ستارے شام کے تاریخی خطوں کی علامت ہیں۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
حزب اللہ کا لبنان سے اسرائیل کے مکمل انخلا تک ہتھیار نہ ڈالنے کا اعلان
ایران جنگ میں پاکستان کا کردار قیامت تک یاد رکھا جائے گا: خواجہ آصف
امریکا اور یورپ کو اپنی مشترکہ سلامتی کیلئے متحد رہنا ہوگا: نیٹو سربراہ
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر