ایف آئی اے نے جرائم کا بازار گرم کر رکھا ہے: قائمہ کمیٹی داخلہ کے چیئرمین اور اراکین برہم

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی داخلہ کا اجلاس چیئرمین خرم نواز کی سربراہی میں ہوا جس میں لاپتا افراد کا معاملہ زیر بحث آیا جب کہ اس دوران چیئرمین کمیٹی اور ممبران ایف آئی اے حکام پر برہم ہوگئے۔ چیئرمین کمیٹی خرم نواز نے کہا کہ ایف آئی اے نے جرائم کا بازار گرم کر رکھا ہے، کیا داخلہ کمیٹی کے پاس اتھارٹی ہےکہ ایف آئی اے سے جرائم کا حساب لے سکے؟ جا کر ڈی جی ایف آئی اے کو بتا دیں کہ یہ نہیں چلے گا۔ ممبر داخلہ کمیٹی چوہدری نصیر نے کہا کہ میرے ضلع سے ایک شخص ڈیڑھ سال سے لاپتا ہے، 2 کروڑ روپے مانگے جارہے ہیں اور ڈیمانڈ کرنے والا ایران میں بیٹھا ہے، ایف آئی اے نےکہا ڈی جی سے رابطہ کریں لیکن کیاعام آدمی ڈی جی ایف آئی اے سے رابطہ کرسکتا ہے؟ مجھے سمجھ نہیں آتا کہ ملک میں چور بازاری کے سوا ایف آئی اے کا کام کیا ہے۔ کمیٹی ممبر حنیف عباسی نےکہا کہ پہلے نبیل گبول پھر میں نے اور آج چوہدری نصیر نے ایف آئی اے کے کنڈکٹ پر سوال اٹھایا ہے، ایف آئی اے والوں کو داخلہ کمیٹی میں بلا کر ہماری توہین نہ ہی کیا کریں۔رکن اسمبلی نبیل گبول نے کہا کہ کمیٹی کی کسی بات کی بیوروکریسی کے سامنے کوئی اہمیت نہیں ہے۔چیئرمین خرم نواز نے کہا کہ ایف آئی کے ڈی جی یا ڈائریکٹرکا ذاتی کیس ہو تو ہائیکورٹ سے ضمانت کے باوجود دوسرا کیس بنالیتے ہیں۔بعد ازاں کمیٹی نے 14 ماہ سے لاپتا گجرات کے شہری کو ایک ہفتےمیں بازیاب کراکے رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کردی۔



  تازہ ترین   
چینی صدر شی کا ٹرمپ کو تائیوان تنازع پر انتباہ، حریف کے بجائے شراکت دار بننے کا مشورہ
ایران امریکہ ممکنہ مذاکرات کے تناظر میں پاکستان مسلسل فعال ہے: دفتر خارجہ
بڑھتی آبادی کے پیش نظر ہاؤسنگ سیکٹر میں اصلاحات کی ضرورت ہے: وزیراعظم
یو اے ای ایران مخالف کارروائیوں میں براہ راست ملوث تھا: عباس عراقچی
یو اے ای سے فرقہ وارانہ بنیاد پر بے دخلی کی اطلاعات درست نہیں: طلال چودھری
آرمی راکٹ فورس کا مقامی تیار کردہ فتح 4 کروز میزائل کا کامیاب تجربہ
امریکہ چاہتا ہے کہ مؤقف بدلنے کیلئے چین ایران پر دباؤ ڈالے، مارکو روبیو
یو اے ای نے نیتن یاہو کے دورہ امارات سے متعلق دعوے مسترد کر دیے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر