کراچی ضلع وسطی میں 2 روزکیلئے جلسے جلوس اورموٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) ایڈیشنل آئی جی کی درخواست پر کمشنر کراچی نے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے دفعہ 144 کے تحت پابندیاں عائدکی گئی ہیں۔کمشنرآفس سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144کے تحت جلسے اور ریلی نکالنے پرپابندی عائدکردی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع وسطی میں9 اور 10دسمبرکو جلسے جلوس اور ریلی نکالنے پرپابندی ہوگی۔ دفعہ 144کے تحت ضلع وسطی میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی ہوگی۔نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع وسطی میں 2 روز کے لیے 4 سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ دفعہ 144 کےتحت پابندیوں کی خلاف ورزی پر پولیس کو کارروائی کا اختیار دےدیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق عزیز آباد اور اطراف میں پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ عزیز آباد جانے والی گلیاں رکاوٹیں لگا کر عارضی طور بند کردی گئی ہیں۔ یادگار شہدا جانے والا راستہ بھی بند کردیا گیا ہے اور متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم لندن کی جانب سے یوم شہدا سےمتعلق پروگرام کا اعلان کیا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر