شامی حکومت کا اچانک گرنا دور رس اثرات کا حامل

دمشق/قاہرہ (شِنہوا) شام کے صدر بشار الاسد نے استعفیٰ دے دیا اور  وہ پناہ کے لیے روس  پہنچ چکے ہیں۔

اتوار کو عسکری پسند گروپوں کی وسیع کارروائی کے بعد  ان کی حکومت ختم ہوگئی تھی ۔حیات تحریر الشام(ایچ ٹی ایس) کی قیادت میں ان گروپوں نے27 نومبر سے  شام  کے شمالی علاقے میں ایک بڑی کارروائی کا آغاز کیا تھا اور اس کے بعد انہوں نے حکومت کے زیرانتظام علاقوں سے ہوتے ہوئے جنوب کی سمت  پیش قدمی کی اور 12 دنوں میں دارالحکومت دمشق پر کنٹرول حاصل کرلیا۔

اسد حکومت کا گرنا تقریباً14 سالہ  طویل شامی خانہ جنگی کا حیران کن اختتام تھا جو نہ صرف اس جنگ زدہ ملک بلکہ پورے مشرق وسطیٰ کے لیے بھی غیر یقینی صورتحال پیدا کر رہے ہیں۔

اگرچہ 2011 سے شامی حکومت اور شدت پسند گروپوں کے درمیان خونریز تصادم جاری تھا۔ 2020 تک بڑے پیمانے پر فوجی جھڑپوں میں کمی آئی تھی تاہم حالیہ حملے نے حکومت کو تیزی سے گھیرے میں لے لیا جس کی رفتار غیرمعمولی تھی۔

چند دنوں میں ان گروپوں نے شمال مغربی صوبوں حلب اور ادلب میں اہم علاقےپر کنٹرول حاصل کرنے بعد مرکزی صوبہ حمہ کا کنٹرول حاصل کیا تھا۔

فیصلہ کن لمحہ اتوار کو علی الصبح آیا۔ صبح سویرے مختصر لیکن شدید لڑائی کے بعد جنگجوؤں نے دمشق کے شمال میں تقریباً 160 کلومیٹر دور ایک اہم شہر اور تزویراتی علاقے حمص پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا اور اس کے ساتھ ہی دمشق اور الاسد کی  علوی برادری کے ساحلی مضبوط گڑھ کے درمیان رابطے منقطع ہوگیا۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
حزب اللہ کا لبنان سے اسرائیل کے مکمل انخلا تک ہتھیار نہ ڈالنے کا اعلان
ایران جنگ میں پاکستان کا کردار قیامت تک یاد رکھا جائے گا: خواجہ آصف
امریکا اور یورپ کو اپنی مشترکہ سلامتی کیلئے متحد رہنا ہوگا: نیٹو سربراہ
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر