سندھ ہائیکورٹ کا سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کے مفرور ملزم حماد صدیقی کی عدم گرفتار پر اظہار برہمی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس کے کے آغا نے بیرون ملک فرار ملزمان کی حوالگی کے کیس کی سماعت کی جس دوران ڈپٹی پروٹوکول افسر اور سرکاری پراسیکیوٹر عدالت میں پیش ہوئے۔سماعت کے دوران عدالت نے سانحہ بلدیہ کیس میں مفرور ملزم حماد صدیقی کی عدم گرفتاری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملزم حماد صدیقی کو گرفتار کرکے وطن کیوں واپس نہیں لایا جاسکا، ایسے شخص کی کون پشت پناہی کررہا ہے جس کے اوپر سنگین الزامات ہیں۔عدالت نے کہا کہ ملزم حمادصدیقی کا شناختی کارڈ اورپاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم دیا تھا اب تک کیا اقدامات ہیں؟ یہ وزارت داخلہ کی نااہلی ہے، مفرور ملزمان کو گرفتار کرکے واپس نہیں لایاجاتا۔عدالت نے اسٹیٹ لائف افسر امجد شاہ کے قتل میں ملوث ملزم تقی شاہ کی عدم گرفتاری اور پولیس اہلکار کے قتل ملوث مفرور ملزم خرم نثار کو وطن نہ لانے پر بھی برہمی کا اظہارکیا۔عدالت نے مفرور ملزم حماد صدیقی، تقی حیدر اور خرم نثار کی عدم گرفتاری پر وزارت داخلہ اور خارجہ سے رپورٹ طلب کرلی جب کہ عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو بھی 17 دسمبر کو طلب کرلیا۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر