چین نے آفات سے متاثرہ افراد کو سردی سے بچانے کے لیے فنڈز مختص کردیئے

بیجنگ (شِنہوا) وزارت خزانہ نے کہا ہے چینی حکام نے رواں موسم سرما میں قدرتی آفات سے متاثرہ افراد کو سردی سے بچانے کی کوششوں کو یقینی  بنانے کے لئے 5.27 ارب یوآن (تقریباً 73 کروڑ 35 لاکھ امریکی ڈالر) مختص کر دئیے ہیں۔

وزارت خزانہ اور وزارت ہنگامی انتظامات کے مشترکہ طور پر مختص کردہ اس فنڈ کے بارے میں جمعہ کے روز بتایا گیا ہے کہ اس کا مقصد موسم سرما اور موسم بہار کے دوران قدرتی آفات سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے مقامی حکومتوں کی معاونت کرنا ہے۔

مقامی حکومتوں پر لازم ہے کہ وہ امدادی فنڈز کی نگرانی کو مضبوط کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ پالیسی اور قواعد و ضوابط کے تحت مالی امداد کی تقسیم بروقت ہو۔

قومی موسمیات مرکز نے پیش گوئی کی ہے کہ دسمبر 2024 سے فروری 2025 تک جاری رہنے والے رواں موسم سرما میں ملک کے بیشتر حصوں میں درجہ حرارت گزشتہ برسوں کے اوسط کے قریب یا اس سے زائد رہے گا تاہم ساتھ ہی اس بات کا تذکرہ بھی کیا گیا ہے کہ دسمبر میں انتہائی درجہ حرارت میں کمی ہوسکتی ہے۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
حزب اللہ کا لبنان سے اسرائیل کے مکمل انخلا تک ہتھیار نہ ڈالنے کا اعلان
ایران جنگ میں پاکستان کا کردار قیامت تک یاد رکھا جائے گا: خواجہ آصف
امریکا اور یورپ کو اپنی مشترکہ سلامتی کیلئے متحد رہنا ہوگا: نیٹو سربراہ
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر