اسلحہ ساز کمپنیوں نے گزشتہ سال 632 ارب ڈالر کا جنگی ساز و سامان فروخت کیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائم)دنیا بھر میں جاری تنازعات، یوکرین روس جنگ اور غزہ میں اسرائیلی جارحیت کا سب سے زیادہ فائدہ اسلحہ بنانے والی امریکی کمپنیوں کو ہوا۔اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹیٹیوٹ (سپری) کی حالیہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال ہتھیار بنانے والی دنیا کی ٹاپ 100 کمپنیوں نے مجموعی طور پر 632 ارب ڈالر کا جنگی ساز و سامان فروخت کیا۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال دنیا بھر میں فروخت ہونے والا 50 فیصد جنگی سامان صرف امریکی کمپنیوں نے بنایا تھا۔گزشتہ برس امریکی کمپنیوں نے 317 ارب ڈالر کے ہتھیار فروخت کیے جبکہ چینی کمپنیاں 130 ارب ڈالر مالیت کے ہتھیاروں کی فروخت کے ساتھ دوسرے نمبر پررہیں۔ٹاپ 100 کمپنیوں کی فہرست میں 3 بھارتی کمپنیاں بھی شامل ہیں تاہم پاکستان کی کوئی کمپنی موجود نہیں۔فہرست میں ٹاپ 10 کمپنیوں میں چین کی3 ، روس اور برطانیہ کی ایک، ایک کمپنی شامل ہے، یوکرین کی جنگ سے جنگی سامان بنانے والی روسی کمپنیوں نے 25 ارب ڈالر سے زیادہ کے ہتھیار فروخت کیے ہیں۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
حزب اللہ کا لبنان سے اسرائیل کے مکمل انخلا تک ہتھیار نہ ڈالنے کا اعلان
ایران جنگ میں پاکستان کا کردار قیامت تک یاد رکھا جائے گا: خواجہ آصف
امریکا اور یورپ کو اپنی مشترکہ سلامتی کیلئے متحد رہنا ہوگا: نیٹو سربراہ
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر