کے پی میں گورنر کی بجائے وزیراعلیٰ یونیورسٹیز کا چانسلر ہوگا: ترمیمی بل منظور

اسلام آباد(نیشنل ٹائم) کے پی کی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مینا خان نے ‘خیبر پختونخوا یونیورسٹیز ترمیمی بل 2024’ پیش کیا جسے ایوان نے منظور کرلیا۔ترمیمی بل کے مطابق وزیراعلیٰ تمام پبلک سیکٹرز یونیورسٹیوں کے چانسلر ہوں گے، وائس چانسلرز کی تقرری کا اختیار بھی وزیراعلیٰ کے پاس رہے گا اور وائس چانسلر کے لیے وزیراعلیٰ کو اکیڈیمک سرچ کمیٹی 3 نام بھیجےگی۔ بل کے تحت وائس چانسلرکی مدت ملازمت 4 سال کردی گئی ہے، مدت ملازمت حکومت کی تشکیل کردہ مانیٹرنگ کمیٹی کےجائزے سےمشروط ہوگی جب کہ مانیٹرنگ کمیٹی وائس چانسلرکی کارکردگی کا جائزہ لےگی اور 65 فیصد سےکم کارکردگی پر مدت ملازمت ختم کی جاسکے گی۔ ترمیمی بل 2024 کے تحت خواتین یونیورسٹیوں میں وائس چانسلر صرف خواتین ہوں گی۔



  تازہ ترین   
چینی صدر شی کا ٹرمپ کو تائیوان تنازع پر انتباہ، حریف کے بجائے شراکت دار بننے کا مشورہ
ایران امریکہ ممکنہ مذاکرات کے تناظر میں پاکستان مسلسل فعال ہے: دفتر خارجہ
بڑھتی آبادی کے پیش نظر ہاؤسنگ سیکٹر میں اصلاحات کی ضرورت ہے: وزیراعظم
یو اے ای ایران مخالف کارروائیوں میں براہ راست ملوث تھا: عباس عراقچی
یو اے ای سے فرقہ وارانہ بنیاد پر بے دخلی کی اطلاعات درست نہیں: طلال چودھری
آرمی راکٹ فورس کا مقامی تیار کردہ فتح 4 کروز میزائل کا کامیاب تجربہ
امریکہ چاہتا ہے کہ مؤقف بدلنے کیلئے چین ایران پر دباؤ ڈالے، مارکو روبیو
یو اے ای نے نیتن یاہو کے دورہ امارات سے متعلق دعوے مسترد کر دیے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر