عمر ایوب اور راجہ بشارت ضمانت منظورہونے کے بعد رہا

اسلام آباد(نیشنل ٹائم)گزشتہ روز اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار ہونے والے پی ٹی آئی رہنماؤں کو آج انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عمر ایوب خان، راجہ بشارت اور ناصر چٹھہ سمیت گرفتار 5 رہنماؤں کو اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔عمر ایوب اور راجہ بشارت کے وکیل بابر اعوان عدالت میں پیش ہوئے اور درخواست بعد از گرفتاری پر اپنے دلائل دیے۔عدالت نے عمر ایوب اور راجہ بشارت سمیت 5 پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرلی، عدالت نے عمر ایوب اور راجہ بشارت کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ بعد ازاں عدالتی کارروائی پوری ہونے کے بعد عمر ایوب اور راجہ بشارت کو رہا کر دیا گیا۔عدالت نے ایس پی صدر راولپنڈی نبیل کھوکھر سمیت 5 افسران کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا، گزشتہ روز عدالتی احکامات کے باوجود عمر ایوب اور دیگر رہنماؤں کو پیش نہ کرنے پر پولیس افسران کو توہین عدالت نوٹس جاری کیا گیا۔اس کے علاوہ اے ٹی سی عدالت نے اڈیالہ جیل میں سماعت کے موقع پر آئندہ جیل کی حدود کے اندر کسی ملزم کو گرفتار نہ کرنے کے احکامات بھی جاری کر دیے۔



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر