کیلیفورنیا: مسلح شخص کی اسکول میں فائرنگ ، 2 بچوں کو زخمی کر کے خودکشی کرلی

اسلام آباد(نیشنل ٹائم)غیر ملکی میڈیا کے مطابق واقعہ کیلیفورنیا کے ٹاؤن اورویل کے مقامی اسکول میں پیش آیا جہاں ایک مسلح شخص اسکول میں بچے کے داخلے کے سلسلے میں آیا تھا، اسکول میں دوران میٹنگ وہ طیش میں آگیا اور اس نے کلاس روم کے باہر موجود 2 بچوں پر فائر کھول دیے۔رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ فائرنگ سے زخمی ہونے والے دونوں بچوں کی عمر 5 اور 6 سال ہے جنہیں تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلح شخص نے بچوں پر فائرنگ کرنے کے بعد گولی مار کر خودکشی کرلی، واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر اس کی لاش کو تحویل میں لے لیا۔پولیس نے ابتدائی تفتیش میں بتایا کہ یہ حملہ سیونتھ ڈے ایڈونٹسٹ چرچ کے ساتھ اسکول کی وابستگی پر کیا گیا تھا۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
حزب اللہ کا لبنان سے اسرائیل کے مکمل انخلا تک ہتھیار نہ ڈالنے کا اعلان
ایران جنگ میں پاکستان کا کردار قیامت تک یاد رکھا جائے گا: خواجہ آصف
امریکا اور یورپ کو اپنی مشترکہ سلامتی کیلئے متحد رہنا ہوگا: نیٹو سربراہ
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر