محمد انگلینڈ اور ویلز میں مقبول ترین نام بن گیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائم)برطانوی محکمہ شماریات (او این ایس) کی جانب سے جاری ڈیٹا کے مطابق محمد انگلینڈ اور ویلز میں لڑکوں کے لیے مقبول ترین نام بن چکا ہے۔درحقیقت اگر تمام نومولود لڑکوں اور لڑکیوں کے ناموں کی مجموعی فہرست کا جائزہ لیا جائے تو محمد نام سرفہرست رہا۔اس سے قبل 2022 میں یہ دوسرا جبکہ 2021 میں 5 واں مقبول ترین نام رہا تھا۔2016 سے محمد نام ٹاپ 10 ناموں میں شامل رہا ہے۔ڈیٹا کے مطابق محمد انگلینڈ کے 9 میں سے 4 خطوں میں لڑکوں کے لیے مقبول ترین نام رہا جبکہ ویلز میں 63 واں مقبول ترین نام قرار دیا گیا۔مجموعی طور پر 2023 میں 4600 سے زائد لڑکوں کا نام محمد کے طور پر رجسٹر کرایا گیا اور اس طرح اس نے نوح کو پیچھے چھوڑ دیا۔نوح 4382 بچوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔3556 لڑکیوں کا نام اولیویا رکھا گیا جو مجموعی ناموں میں تیسرے جبکہ لڑکیوں کی فہرست سب سے مقبول نام قرار پایا جس کے بعد ایمیلیا اور Isla بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔خیال رہے کہ 2016 سے اولیویا لڑکیوں کا مقبول ترین نام رہا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2023 میں شاہی خاندان کے نام زیادہ مقبول ثابت نہیں ہوئے۔جارج، ہیری، آرچی اور شیرولیٹ کی مقبولیت میں حالیہ برسوں کے دوران کمی دیکھنے میں آئی اور یہ رجحان 2023 میں بھی برقرار رہا۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
حزب اللہ کا لبنان سے اسرائیل کے مکمل انخلا تک ہتھیار نہ ڈالنے کا اعلان
ایران جنگ میں پاکستان کا کردار قیامت تک یاد رکھا جائے گا: خواجہ آصف
امریکا اور یورپ کو اپنی مشترکہ سلامتی کیلئے متحد رہنا ہوگا: نیٹو سربراہ
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر