9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں عمران خان پر فرد جرم عائدکردی گئی

اسلام آباد(نیشنل ٹائم)انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے اڈیالہ جیل میں 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کی۔سماعت کے موقع پرعمرایوب، شیخ رشید، فواد چوہدری، زرتاج گل اور راجہ بشارت سمیت دیگر ملزمان بھی پیش ہوئے۔وکلاء کے دلائل مکمل ہونےکے بعد جج امجد علی شاہ نے فرد جرم کمرہ عدالت میں پڑھ کر سنائی۔بانی پی ٹی آئی کے علاوہ شیخ رشید سمیت دیگر ملزمان پر بھی فرد جرم عائد کی گئی ہے، مجموعی طور پر 100 ملزمان پر فرد جرم عائد کی گئی ہے۔بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا ہے۔سانحہ 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کا مقدمہ تھانہ آر اے بازار میں درج ہے، مقدمے میں بانی پی ٹی آئی سمیت 143 ملزمان نامزد ہیں۔عدالت 23 ملزمان کو پہلے ہی اشتہاری قرار دے چکی ہے۔ اشتہاری قرار دیے گئے ملزمان میں شہباز گل، ذلفی بخاری اور مراد سعید بھی شامل ہیں۔پی ٹی آئی کے 70 رہنماؤں پر الزام ہےکہ انہوں نے 9 مئی کی منصوبہ سازی کی۔ان پر الزام ہےکہ کارکنان کو جلاؤ گھیراؤ اور عسکری وسرکاری تنصیبات پر حملوں کے لیے اکسایا۔عدالت نے استغاثہ کی شہادت رکارڈ کرنے کے لیے 10 دسمبر کی تاریخ مقرر کردی۔دوسری جانب سماعت ختم ہونے کے بعد اڈیالہ جیل سے باہر پولیس نے اپوزیشن لیڈر عمرایوب، ملک احمد چٹھہ اور سابق صوبائی وزیر راجہ بشارت کو گرفتار کرلیا۔ ان رہنماؤں کی گرفتاری کی وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔عمرایوب کو گرفتار کرکے جیل چوکی منتقل کردیا گیا۔



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر