چینی مین لینڈ یونیورسٹیز کے طلبا اور اساتذہ کے وفد کاتائیوان کا دورہ مکمل

تائپے (شِنہوا) چینی مین لینڈ کی 7 یونیورسٹیوں کے 40 طلبا اور اساتذہ پر مشتمل ایک وفد نے تائیوان کا اپنا 9 روزہ دورہ جمعرات کے روز مکمل کر لیا ہے۔

یہ وفد 27 نومبر کو تائیوان روانہ ہوا اور دورے کے دوران جزیرے پر یونیورسٹیوں، تاریخی اورخوبصورت مقامات کے ساتھ ساتھ کھیلوں، سائنسی و تکنیکی اور ثقافتی مراکز کا دورہ کیا اور اس دوران مقامی لوگوں کے ساتھ وسیع پیمانے پر تبادلہ خیال کیا۔

وفد نے یہ دورہ تائیوان میں قائم ما اینگ۔جیو کلچر اینڈ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی دعوت پر  کیا جس کی قیادت کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ  تسنگھوا یونیورسٹی کمیٹی کے سیکرٹری چھیو یانگ نے کی۔

 الوداعی عشائیے کے دوران چھیو نے کہا کہ مین لینڈ طلبا اور اساتذہ نے آبنائے تائیوان کے دونوں اطراف کے ہم وطنوں کے درمیان گہری ہم آہنگی اور جزیرے کی منفرد دلکشی کو زبردست طریقے سے محسوس کیا۔

انہوں نے آبنائے کے دونوں اطراف کے نوجوانوں کے لیے ایک دوسرے سے سیکھنے کے مزید مواقع فراہم کرنے، چینی ثقافتی روایات کے ذریعے مین لینڈاور تائیوان کے ہم وطنوں کے درمیان روحانی رشتہ کو مزید مضبوط کرنے کی کوششوں اور آبنائے  پار تعلیمی تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

چھیونے کہا چینی قوم کی عظیم نشاۃ ثانیہ کے عمل میں آبنائے کے دونوں اطراف کے ہم وطن غیر حاضر نہیں رہ سکتے۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
حزب اللہ کا لبنان سے اسرائیل کے مکمل انخلا تک ہتھیار نہ ڈالنے کا اعلان
ایران جنگ میں پاکستان کا کردار قیامت تک یاد رکھا جائے گا: خواجہ آصف
امریکا اور یورپ کو اپنی مشترکہ سلامتی کیلئے متحد رہنا ہوگا: نیٹو سربراہ
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر