چین اور پاکستان دوستی کا بیجوں کے ذریعے فروغ

سانیہ (شِنہوا) ژو شیاؤبو اور ان کے ساتھی کئی کئی گھنٹے کام کرتے ہیں۔ وہ دنیا بھر کے گاہکوں سے ملتے اور اپنے چاول اور سبزیوں کے ہائبرڈ بیجوں کو نئے دوستوں سے متعارف کرانے میں مصروف رہتے ہیں۔

ایشیائی بیج کانگریس  چین کے جنوبی صوبے ہائی نان کے شہر سانیہ میں منعقد ہوئی جس کا عنوان ’’ایشیا بحرالکاہل میں ترقی کی لہر پر سفر‘‘ تھا۔ نمائش میں 52 سے زائد ممالک اور خطوں سے 1 ہزار 500 سے زائد نمائش کنندگان، عہدیداروں، محققین اور کاروباری افراد نے شرکت کی۔ ژو ان میں سے ایک تھے۔

چینی کمپنی ووہان چھنگ فا۔ ہی شینگ سیڈ کمپنی لمیٹڈ کے جنرل منیجر ژو شیاؤبو کا کہنا ہے کہ ہم 20 برس سے زیادہ عرصے سے کانفرنس میں شرکت کررہے ہیں۔ کانگریس ہمیں تبادلے آسان بنانے اور ممالک و خطوں میں ہمارا کاروبار وسیع کرنے میں معاونت کرتی ہے۔ ہم دوسرے ممالک میں اعلیٰ معیار کے ہائبرڈ چاول کے بیج اور سبزیوں کے بیج متعارف کراتے ہیں۔

ژو کی کمپنی نے پاکستان سمیت ایشیائی ممالک میں اپنے کاروبار کو وسعت دی ہے۔ یہ کمپنی پاکستان میں 20 برس سے زائد عرصے سے کام کررہی ہے۔ وہ نہ صرف ملک کو بیج فروخت کرتے ہیں بلکہ تکنیکی صلاحیتوں اور زرعی ماہرین کو پاکستان میں متعارف کراتے ہیں۔

ژو کا کہنا ہے کہ پاکستان میں تل کے بیج کی کٹائی ہاتھ سے ہوتی ہے جس سے بیجوں کو نقصان ہوتا ہے۔ اس لئے ہم نے سندھ میں کاشتکاری کے مطابق مخصوص مشینیں تیار کرکے متعارف کرائی ہیں جس سے نقصان کی شرح کو 20 فیصد سے کم کرکے 5 فیصد کرنے میں مدد ملی۔

انہوں نے کہا کہ 2022 کے تباہ کن سیلاب سے پاکستان میں بڑی تعداد میں کھیت اور مکانات تباہ ہو گئے تھے۔ پاکستان گنجان آباد ملک ہے جس کے چین سے دوستانہ تعلقات ہیں۔ برسوں سے پاکستان میں کام کرنے والی ایک چینی بیج کمپنی کی حیثیت سے ہم مدد کے لئے کچھ کرنا چاہتے تھے۔

ژو کی کمپنی نے 2023  میں موسم بہار کے اوائل میں بیج عطیہ کئے اور تکنیکی ماہرین کو اس کی پیشرفت جاننے اور مقامی کسانوں کو مئوثر طریقے سے پودے لگانے کا طریقہ سکھانے کے لئے بھیجا تاکہ جب  چاول پک کر تیار ہو جائے تو اسے چین کو برآمد کیا جاسکے۔

ژو کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے تکنیکی اختراع کے لئے مقامی جرم پلازم وسائل کا بھرپور استعمال کرنے کے لئے بریڈنگ اسٹیشن اور ٹیسٹنگ اسٹیشن قائم کئے تاکہ مقامی آب وہوا سے مطابقت رکھنے والے بیج مارکیٹ کی طلب کو پورا کرسکیں۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
حزب اللہ کا لبنان سے اسرائیل کے مکمل انخلا تک ہتھیار نہ ڈالنے کا اعلان
ایران جنگ میں پاکستان کا کردار قیامت تک یاد رکھا جائے گا: خواجہ آصف
امریکا اور یورپ کو اپنی مشترکہ سلامتی کیلئے متحد رہنا ہوگا: نیٹو سربراہ
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر