ایمنسٹی انٹرنیشنل نے غزہ میں اسرائیلی مظالم کو نسل کشی قرار دیدیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائم)ایمنسٹی انٹرنیشنل نے غزہ میں اسرائیلی مظالم پر ایک تفصیلی رپورٹ جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل کی غزہ میں جاری کارروائیاں نسل کشی کی قانونی حد کو پورا کر چکی ہیں۔ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ اسرائیل نے 5 میں سے کم از کم 3 قوانین کی خلاف ورزی کی ہے جن پر نسل کشی کنونشن (1948 Genocide Convention) کے تحت پابندی عائد ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حکومت اور فوج نے غزہ میں قتل عام، شدید جسمانی یا ذہنی اذیت دیے جانے اور کسی بھی کمیونٹی یا گروپ کی زندگی کو جان بوجھ کر تباہ کرنے جیسے گھناؤنے ارتکاب کیے ہیں۔ایمنسٹی انٹرنیشنل کے سیکرٹری جنرل اگنیس کالمارڈ نے کہا کہ مہینوں تک اسرائیل نے غزہ کے فلسطینیوں کے ساتھ کم تر انسان (sub-human) کے طور پر سلوک کیا اور ان کو جسمانی طور پر نقصان پہچانے کے اپنے ارادے کو ظاہر کیا۔ انہوں نے کہا کے غزہ میں تباہ کن انسانی صورتحال سے متعلق متعدد وارننگز اور لوگوں کو امداد پہنچانے کے عالمی عدالت کے فیصلوں کے باوجود اسرائیل نے اپنے اس عمل کو جاری رکھا۔ سیکرٹری جنرل ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا کہ ہماری رپورٹ کے ان نتائج کو دنیا کے لیے wake up call ہونا چاہیے، یہ نسل کشی ہے، اسے اب رکنا چاہیے۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
حزب اللہ کا لبنان سے اسرائیل کے مکمل انخلا تک ہتھیار نہ ڈالنے کا اعلان
ایران جنگ میں پاکستان کا کردار قیامت تک یاد رکھا جائے گا: خواجہ آصف
امریکا اور یورپ کو اپنی مشترکہ سلامتی کیلئے متحد رہنا ہوگا: نیٹو سربراہ
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر