نئی دہلی کی تاریخی جامع مسجد بھی ہندو انتہا پسندوں کےنشانے پر آگئی

اسلام آباد(نیشنل ٹائم)بھارتی میڈیاکے مطابق ہندو انتہا پسند تنظیم نے جامع مسجد دہلی میں مورتیوں کی باقیات دفن ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے سروے کی درخواست جمع کروادی۔ انتہا پسند تنظیم ‘ہندوسینا’ نے دعویٰ کیا کہ نئی دہلی کی جامع مسجد کی تعمیر جودھپور اور اودھے پور کے مندر گرانے کے بعد کی گئی،وہاں موجود مورتیوں کی باقیات کو جامع مسجد کی سیڑھیوں کی تعمیر میں استعمال کیا گیا تاکہ ہندوؤں کی توہین کی جائے۔ ہندو سینا کے سربراہ نے آرکیالوجیکل سروے کو جامع مسجد دہلی کا سروے کرانے کی درخواست جمع کرادی۔خیال رہےکہ ہندوسینا اس سے قبل درگاہ اجمیرشریف کی جگہ مندر ہونےکے دعوے پر عدالت میں درخواست جمع کراچکی ہے جب کہ اترپردیش کے شہر سنبھل میں ہندو انتہا پسندوں نے ایک مسجد کی جگہ ہندو مندر ہونےکا دعویٰ کیا جس کے بعد مختلف جھڑپوں میں 3 افراد کی ہلاکت بھی ہوئی۔سال 1992 میں اتر پردیش کے شہر ایودھیہ میں مسلمانوں کی تاریخی بابری مسجد کو بی جے بی اور اس کی اتحادی ہندو انتہاپسند تنظیموں نے شہید کیا تھا اور چند سال قبل بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے مسجد کی زمین پر مندر کا افتتاح بھی کیا تھا۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
حزب اللہ کا لبنان سے اسرائیل کے مکمل انخلا تک ہتھیار نہ ڈالنے کا اعلان
ایران جنگ میں پاکستان کا کردار قیامت تک یاد رکھا جائے گا: خواجہ آصف
امریکا اور یورپ کو اپنی مشترکہ سلامتی کیلئے متحد رہنا ہوگا: نیٹو سربراہ
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر