سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور کو بھیجا گیا توہین عدالت کا نوٹس واپس

اسلام آباد(نیشنل ٹائم)سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 6 رکنی آئینی بینچ نے جسٹس منصور کے خلاف توہین عدالت سے متعلق کیس کی سماعت کی جس دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے مؤقف اختیار کیا کہ وفاقی محتسب کی طرف سے جسٹس منصور کو توہین عدالت کا نوٹس دیا گیا تھا جو واپس لے لیا گیا ہے جب کہ وفاقی محتسب نے اپنی متفرق درخواست بھی واپس لے لی ہے۔ اس موقع پر جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس دیے یہ کیس تو ایسا لگتا ہے ایک ہائیکورٹ نے دوسری ہائیکورٹ کو نوٹسز کیے ہوں۔بعد ازاں آئینی بینچ نے وفاقی محتسب کی طرف سے جسٹس منصور علی شاہ کے خلاف توہین عدالت کیس نمٹا دیا۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر