دنیا کے خوبصورت ترین ائیرپورٹ کا اعزاز ایک مسلم ملک کے نام

اسلام آباد(نیشنل ٹائم)کچھ ہوائی اڈے ان کو پسند نہیں آتے، کچھ اوسط درجے کے لگتے ہیں اور کچھ ان کو دلوں میں جگہ بنالیتے ہیں۔مگر دنیا کا سب سے خوبصورت ائیرپورٹ کونسا ہے جس کی خوبصورتی دیکھنے والوں کو مسحور کر دیتی ہے؟Prix Versailles کے سالانہ انٹرنیشنل آرکیٹیکچر ایوارڈز میں دنیا کے خوبصورت ترین ائیرپورٹس کے ناموں کا اعلان کیا گیا، جس میں ایک مسلم ملک کا ائیر پورٹ نمبرون رہا۔دنیا بھر کے 400 سے زائد ائیرپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد متحدہ عرب امارات کے شہر ابوظبی کے زید انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو دنیا کا خوبصورت ترین فضائی اڈہ قرار دیا گیا۔ان ایوارڈز میں مسافروں کے سفر کے تجربے اور دیگر پہلوؤں کو مدنظر رکھ کر درجہ بندی کی گئی تھی۔ابوظبی ائیرپورٹ کی ایکس جیسی ساخت اسے منفرد بناتی ہے اور ٹرمینل کا ہر حصہ متحدہ عرب امارات کی قدرتی خوبصورتی کے مختلف پہلوؤں کی عکاسی کرتا ہے۔اسلامی طرز تعمیر کو مقامی ثقافت کے رنگوں سے ملا کر اس ائیرپورٹ کی تعمیر کی گئی۔دوسرے نمبر پر میکسیکو کے شہر Zumpango میں واقع Felipe Ángeles انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو خوبصورت ترین قرار دیا گیا ہے۔سنگاپور کے چانگی ائیرپورٹ کا ٹرمینل ٹو اس فہرست میں تیسرے نمبر پر رہا۔بینکاک کے Suvarnabhumi ائیرپورٹ کے حصے میں چوتھا جبکہ بوسٹن کے لوگن انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے حصے میں 5 واں نمبر آیا۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
حزب اللہ کا لبنان سے اسرائیل کے مکمل انخلا تک ہتھیار نہ ڈالنے کا اعلان
ایران جنگ میں پاکستان کا کردار قیامت تک یاد رکھا جائے گا: خواجہ آصف
امریکا اور یورپ کو اپنی مشترکہ سلامتی کیلئے متحد رہنا ہوگا: نیٹو سربراہ
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر