پاکستان اور روس کے درمیان انسولین کی تیاری سمیت مختلف معاہدوں پر دستخط

اسلام آباد(نیشنل ٹائم)پاکستان اور روس کے درمیان تجارتی، معاشی تعاون کے فروغ کے علاوہ صنعتی شعبے میں تعاون کے فروغ کے معاہدے بھی ہوئے۔پاور ڈویژن نے پاکستان اور روس کے درمیان ہونے والے معاہدوں کی تفصیلات جاری کردیں جس کے مطابق پاکستان اور روس کے درمیان 9ویں بین الحکومتی کمیشن کا اجلاس ماسکو میں ہوا، وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد لغاری نے وفد کے ہمراہ اجلاس میں شرکت کی۔پاور ڈویژن کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ روس اور پاکستان کے درمیان 8 معاہدوں پر دستخط کیے گئے، کامسیٹس اور پشاور یونیورسٹی کے روسی تعلیمی اداروں کے ساتھ معاہدے ہوئے۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان انسولین کی تیاری کے حوالے سے بھی معاہدے دستخط ہوئے، اس کے علاوہ دوطرفہ تجارت کے حوالے سے بھی روس اور پاکستان کے درمیان معاہدہ ہوا۔پاور ڈویژن کا بتانا ہے کہ نیشنل ووکیشنل ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ کمیشن کے روسی یونیورسٹی کے ساتھ ایم او یو پر دستخط ہوئے۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر