اسلام آباد ہائیکورٹ میں بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(نیشنل ٹائم)ایف آئی اے کی جانب سے توشہ خانہ کیس ٹو میں بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔ایف آئی اے کی جانب سے بشریٰ بی بی کی مسلسل عدم پیشی پر ضمانت منسوخ کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ایف آئی اے کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ عدالت نے آرڈر میں لکھا تھا کہ ضمانت کا غلط استعمال نہیں کیا جائےگا۔ بشریٰ بی بی ضمانت ملنے کے بعد اکثر سماعتوں میں پیش نہیں ہو رہی ہیں۔ عدالت سے درخواست ہے کہ بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخ کرے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کل درخواست کی سماعت کریں گے۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر