عمران خان نے کہا لال مسجد سے بھی بڑا سانحہ کرایا گیا، عالمی سطح پر اٹھایا جائے: علیمہ خان

اسلام آباد(نیشنل ) راولپنڈی کی اڈیالا جیل کے باہر گفتگو میں علیمہ خان کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ وہ اپنا آخری کارڈ ابھی نہیں بتائیں گے، گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی سے ملنے نہیں دیا گیا اور 6 گھنٹے انتظارکیا، آج بھی جیل سے پیچھے روکا گیا آنے نہیں دیا جارہا تھا۔انہوں نے کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت بالکل ٹھیک ہے، ان کے اخبارات بند ہیں، ٹی وی کی سہولت بھی نہیں، بانی پی ٹی آئی کو آج اور کل وکلا سے معلومات ملیں، ہم نے بھی ان کو سانحہ سے آگاہ کیا جس پر وہ صدمےمیں تھے۔علیمہ خان کا کہنا تھاکہ لواحقین اپنے رشتہ داروں کو جیلوں میں ڈھونڈتے پھر رہے ہیں، عمران خان نے کہا شہدا اور گرفتار لوگوں کا پتا کرایا جارہا ہے اور انہوں نے محسن نقوی ور شہباز شریف کے خلاف ایف آئی آرکی ہدایت کی۔انہوں نے بتایاکہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ لال مسجد سے بھی بڑا سانحہ کرایا گیا ہے، اب جو واقعہ ہوا اس سے عوامی غصہ مزید بڑھے گا جو سانحہ ہوا اس کومقامی اور عالمی سطح پر اٹھایا جائے۔علیمہ خان نے کہا کہ بشریٰ بی بی نے لوگوں کو لیڈ کیا باقی قیادت کو بھی کنٹینر پر ہونا چاہیےتھا، سوال یہ پوچھا جانا چاہیے کہ گولی کیوں چلی؟خیال رہے کہ 26 نومبر کو سکیورٹی فورسز نے اسلام آباد مظاہرین سے خالی کرایا، آپریشن شروع ہوتے ہی وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور اور بشریٰ بی بی موقع سے فرار ہوگئیں تھیں اور کارکن بھی بھاگ نکلے تھے۔ پولیس نے سیکڑوں مظاہرین کو گرفتار کیا تھا۔علی امین اور بشریٰ بی بی اسلام آباد سے فرار کے بعد مانسہرہ چلے گئے تھے۔پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے کارکنوں کے جاں بحق ہونے کے متضاد دعوے کیے گئے تھے۔ لطیف کھوسہ نے 278 کا دعویٰ کیا تھا بعد ازاں پی ٹی آئی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے 12 کارکنوں کے نام بتائے تھے۔تاہم گزشتہ روز پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے سیکروں شہادتوں کے دعوے سے لاتعلقی کا اعلان کیا اور کہا تھا کہ عمران خان کو پی ٹی آئی کے 12 شہدا کا بتایا۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر