اسموگ کے خاتمےکیلئے 48 فیصد پاکستانی شہری پیدل چلنےکے حامی

اسلام آباد(نیشنل ) اپسوس پاکستان نے نیا سروے جاری کردیا ہے جس کے مطابق پاکستانیوں کی اکثریت اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔سروے کے مطابق 89 فیصد افراد حکومتی احکامات پر گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ لینے کے لیے راضی ہیں۔ 48 فیصد پیدل چلنے جب کہ 31فیصد اپنی گاڑی کی جگہ پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنے کےحامی ہیں۔سروے میں 29 فیصد نے سائیکل کا استعمال کرنے اور 12 فیصد نے پرانی گاڑی کو نئی سے تبدیل کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔10 فیصد نے الیکٹرک یا ہائبرڈ گاڑی لینے،7 فیصد نے اپنی گاڑی اور بائیک کے پرانے انجن کو الیکٹرک سے بدلنے جب کہ 6 فیصد نے اسموگ کے خاتمے کےلیے سولر سمیت دیگر متبادل انرجی ذرائع کے آپشن استعمال کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر