حکومت کا نیکٹا کو مضبوط کرنے اور صوبوں کے درمیان کوآرڈینیشن بہتر بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیشنل )وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت نیشنل ایکشن پلان کی کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) اور صوبوں کے درمیان کوآرڈینیشن بہتر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ نیکٹا دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قائدانہ کردار ادا کرے گی۔اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ رواں برس اکتوبر تک 7984 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 206 دہشتگرد ہلاک کیے گئے۔اجلاس میں سوشل میڈیا پرکالعدم دہشتگرد تنظیموں کی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے جامع اقدامات کا فیصلہ کیا گیا۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ پی ٹی اے کے تعاون سے دہشتگرد گروپوں کے اکاؤنٹ کو بلاک کیا جائے گا، غیر قانونی سمز کی روک تھام کے لیے صوبے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کریں گے۔اس موقع پر وزیرداخلہ محسن نقوی نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ضروریات کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کرنے کا اعلان کیا اور 7 روز میں تمام اداروں کو ضروریات سے متعلق رپورٹ وزارت داخلہ کوبھجوانےکی ہدایت کی۔محسن نقوی نے کہا کہ مؤثر کوآرڈینیشن کے لیے نیشنل فیوژن سینٹر قائم کردیا گیا ہے، امن و امان کی صورتحال بہتربنانےکے لیے سب کو مل کرکام کرنا ہے، دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پولیس اور ایف سی کو مضبوط کیاجائےگا، استعداد کار کوبڑھانا ہے اور تمام صوبوں کی پولیس کو جدیدٹیکنالوجی سے آراستہ کرناہے۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر