اسلحہ رکھنے کا کیس: جو بائیڈن نے جاتے جاتے اپنے بیٹے کا جرم معاف کردیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائم)غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے نشے کی حالت میں اسلحہ خریدنے، غیر قانونی طور پر اسلحہ رکھنے اور ٹیکس فراڈ کے الزام میں مجرم قرار دیے گئے اپنے بیٹے کو صدارتی معافی دیدی۔ ولمنگٹن کی عدالت نے رواں سال جون میں ہنٹر بائیڈن کے خلاف 2018 میں نشے کی حالت میں اسلحہ خریدنے اور اس سے متعلق غلط بیانی کرنے کے تینوں الزامات درست قرار دیے تھے۔صدر بائیڈن کے بیٹے پر ایک اور الزام ٹیکس فراڈ اور ریٹرن فائل نہ کرنے سے متعلق بھی تھا جس میں ہنٹر بائیڈن نے اعتراف جرم بھی کیا تھا۔ ہنٹر بائیڈن پر 9 الزامات تھے اور انہوں نے تمام الزامات میں اعتراف جرم کیا تھا جس پر جج نے انہیں خبردار کیا کہ اس پر انہیں 17 سال قید اور 4 لاکھ 50 ہزار ڈالرز تک جرمانہ بھی ہوسکتا ہے۔ واضح رہے کہ ان مقدمات میں حتمی سزا کا اعلان رواں ماہ (دسمبر) میں ہونا تھا مگر صدر بائیڈن نے اس سے قبل ہی اپنے بیٹے کو معافی دینے کا اعلان کردیا۔ اس سے قبل بیٹے کو مجرم قرار دیے جانے پر جو بائیڈن نے ردعمل میں کہا تھا کہ فیصلے کو قبول کرتا ہوں اورعدالتی عمل کا احترام جاری رکھوں گا جب کہ انہوں نے متعدد بار اپنے بیٹے کی سزا میں کمی کرنے یا معاف کرنے سے متعلق کہا تھا کہ وہ ایسا نہیں کریں گے۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
حزب اللہ کا لبنان سے اسرائیل کے مکمل انخلا تک ہتھیار نہ ڈالنے کا اعلان
ایران جنگ میں پاکستان کا کردار قیامت تک یاد رکھا جائے گا: خواجہ آصف
امریکا اور یورپ کو اپنی مشترکہ سلامتی کیلئے متحد رہنا ہوگا: نیٹو سربراہ
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر