جی ایچ کیو حملہ کیس: عمران اور شاہ محمود پر فرد جرم کی کارروائی مؤخر

اسلام آباد(نیشنل ٹائم)اڈیالہ جیل میں انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سانحہ 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کی جس دوران پی ٹی آئی وکلا نے دلائل دیے۔سماعت کے دوران وکلا صفائی نے 23 اے ٹی اے کی درخواست دائر کرتے ہوئے کہا کہ انسداد دہشتگردی ایکٹ کی شق 23 کے تحت جی ایچ کیو حملہ کیس کا مقدمہ اے ٹی سی عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا کیونکہ جی ایچ کیو حملہ کیس میں دہشتگردی کا مقدمہ نہیں بنتا۔عدالت نے وکلا صفائی کی درخواست کل سماعت کے لیے مقرر کردی اور فریقین کل وکلا صفائی کی درخواست پر دلائل دیں گے۔بعد ازاں عدالت نے عمران خان اور شاہ محمود پر فرد جرم کی کارروائی مؤخر کرتے ہوئے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر