گورنر راج لگانے کا شوق نہیں مگر مجبور کیا جارہا ہے، یہ آخری وارننگ ہے: طلال چوہدری

اسلام آباد(نیشنل ٹائم)جیو نیوز کے پروگرام جیوپاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ حکومت کو گورنر راج جیسے فیصلے کرنے کا شوق نہیں مگر ہمیں مجبور کیا جارہا ہے، ہم سیاسی حکومت ہیں ایسا اقدام نہیں کرنا چاہتے ہیں لیکن یہ آخری وارننگ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی اور علی امین کے وارنٹ نکلے تھے، حکومت کی آنکھیں کھلی ہیں دیکھ رہی ہے کہ کون سا اشتہاری کہاں چھپا ہوا ہے۔ لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ 26 ویں آئینی ترمیم پر جو اتحادی نہیں بھی تھے ان کو ٹیبل پر بٹھایا تھا، پی ٹی آئی مذاکرات کو ہماری کمزوری سمجھ بیٹھی، مسائل پر بات ہوسکتی ہے لیکن این آر آو پر نہیں، پی ٹی آئی حکومت نیشنل ایکشن پلان پر بھی عمل نہیں کررہی۔ طلال چوہدری نے مزید کہا کہ ہم بلاول بھٹو زرداری کی بات غورسے سنتے ہیں اور ان کی نشاندہی اہم ہوتی ہے۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے باربار اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کرنے کے بعد وفاقی حکومت کی جانب سے خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگانے کی باتیں کچھ عرصے سے زیر گردش ہیں مگر اس بار میں کوئی حتمی بات سب تک سامنے نہیں آئی۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر