کرم: فائربندی کے بعد کل سے فائرنگ کا واقعہ پیش نہیں آیا، تعلیمی ادارے کھل گئے

اسلام آباد(نیشنل ٹائم)جیو نیوز کے مطابق کرم میں گزشتہ شام سے فائر بندی پر عملدرآمد جاری ہے اور علاقے میں کل شام سے فائرنگ کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔حکام کے مطابق دونوں فریقین کے درمیان موجود کشیدگی میں کمی کے بعد ضلع بھر میں 10 دن بعد تعلیمی ادارے بھی کھل گئے مگر پشاور پاراچنار روڈ سمیت آمدورفت کے راستے تاحال بند ہیں جس کےباعث اشیائے خورونوش، ادویات اور پیٹرول کی قلت برقرار ہے۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والا ایک اور زخمی دم توڑگیا جس کے بعد جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 131 ہوگئی جب کہ 186زخمی ہیں۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے کرم کی صورتحال پر گرینڈ جرگے نے ملاقات کی جس دوران کرم کے مسئلے کے حل کے لیے مذاکرات اور دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ گرینڈ جرگہ اگلے چند دنوں میں کرم کا دورہ کرے گا۔اس موقع پر وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ صوبائی حکومت جرگے کو مذاکرات کرنے کے لیے سپورٹ کرے گی، گرینڈ جرگے کے ذریعے کرم کے معاملے کا پر امن اور پائیدار حل نکلےگا۔ خیال رہے کہ ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر حملے اور اس کے بعد گزشتہ کئی روز سے جاری جھڑپوں میں 131 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔



  تازہ ترین   
چینی صدر شی کا ٹرمپ کو تائیوان تنازع پر انتباہ، حریف کے بجائے شراکت دار بننے کا مشورہ
ایران امریکہ ممکنہ مذاکرات کے تناظر میں پاکستان مسلسل فعال ہے: دفتر خارجہ
بڑھتی آبادی کے پیش نظر ہاؤسنگ سیکٹر میں اصلاحات کی ضرورت ہے: وزیراعظم
یو اے ای ایران مخالف کارروائیوں میں براہ راست ملوث تھا: عباس عراقچی
یو اے ای سے فرقہ وارانہ بنیاد پر بے دخلی کی اطلاعات درست نہیں: طلال چودھری
آرمی راکٹ فورس کا مقامی تیار کردہ فتح 4 کروز میزائل کا کامیاب تجربہ
امریکہ چاہتا ہے کہ مؤقف بدلنے کیلئے چین ایران پر دباؤ ڈالے، مارکو روبیو
یو اے ای نے نیتن یاہو کے دورہ امارات سے متعلق دعوے مسترد کر دیے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر