بشریٰ بی بی کا سیاست میں کردار کوئی نئی بات نہیں، مشعال کو نئی فرح گوگی کہا جا رہا ہے: بہن عمران خان

اسلام آباد(نیشنل ٹائم) روبینہ خان نے کہا کہ پنجاب میں عثمان بزدار اور فرح گوگی کے ذریعے نظام کو چلانا سب کے سامنے ہے، مشعال یوسف زئی کو بشریٰ بی بی کی نئی فرح گوگی کہا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جیل میں ہوتے ہوئے بھی بشریٰ بی بی مبینہ طور پر مشعال یوسف زئی کے ذریعے سیاست کرتی رہی ہیں، وہ فیصلہ سازی اور تقرریاں کرنے میں شامل رہی ہیں، مارچ کے دوران علی امین گنڈاپور کے ساتھ اعلانات اور خطاب کرتی رہی ہیں۔روبینہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنیں سیاست میں نہ ہیں نہ پہلے تھیں، بہنوں کا سیاست میں کردار ادا کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ بہنوں کی حکومتی عہدے کے ذریعے مال کمانے کی قطعی خواہش نہیں، نئے اور پرانے پاکستان میں یہی فرق ہے، ہمیشہ کہا کہ پرانے پاکستان کی گندگی سے نیا پاکستان نہیں بن سکتا۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر