کھانے سے قبل کیے جانے والا وہ آسان کام جو موٹاپے سے نجات دلانے کیلئے بہترین

اسلام آباد(نیشنل ٹائم)اس کا جواب ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آیا۔جرنل جاما نیٹ ورک اوپن میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ پانی پینے سے متعدد حیران کن طبی فوائد حاصل ہوتے ہیں، اس کے لیے بس آپ کو پانی پینے کی عادات میں تبدیلی لانا چاہیے۔تحقیق میں 18 کلینیکل ٹرائلز کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا اور دریافت ہوا کہ روزانہ تھوڑا زیادہ پانی پینے سے صحت کو کئی فوائد ہوتے ہیں۔تحقیق کے مطابق پانی پینے کی عادات میں معمولی تبدیلیوں سے جسمانی وزن میں کمی، گردوں کی پتھری سے تحفظ ، مائیگرین، پیشاب کی نالی میں سوزش اور ذیابیطس جیسے امراض کی شدت میں کمی آسکتی ہے۔تحقیق میں بتایا گیا کہ ہر بار کھانے سے قبل 2 گلاس پانی پینے سے جسمانی وزن میں کمی لانے کا عمل تیز ہو جاتا ہے۔ایک کلینیکل ٹرائل میں دریافت ہوا کہ کھانے سے قبل پانی پینے والے افراد کا جسمانی وزن دیگر کے مقابلے میں 100 فیصد زیادہ کم ہوا۔اسی طرح ذیابیطس کے مریض اگر کھانے سے قبل پانی پیتے ہیں تو فاسٹنگ بلڈ گلوکوز لیول میں نمایاں کمی آتی ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ پانی پینے کے باعث لوگ کھانے سے قبل ہی پیٹ کو کچھ بھرا ہوا محسوس کرنے لگتے ہیں، جس سے کم کیلوریز کے استعمال میں مدد ملتی ہے۔تحقیق میں بتایا گیا کہ روزانہ زیادہ پانی پینے سے پیشاب کی نالی میں سوزش کا خطرہ بھی گھٹ جاتا ہے یا اس کی شدت میں کمی آتی ہے۔محققین نے بتایا کہ ہم جانتے ہیں کہ ڈی ہائیڈریشن سے گردوں کی پتھری یا پیشاب کی نالی کی سوزش کا خطرہ بڑھتا ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر: 2 حلقوں کے 23 سٹیشنوں پر ری پولنگ، ایل اے 17 سے فیصل راٹھور کامیاب
سابق فوجیوں کا تجربہ اور رہنمائی پاک فوج کا ادارہ جاتی اثاثہ ہے: فیلڈ مارشل
وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کو ہر ممکن امداد فراہم کرنے کی ہدایت
بیوروکریٹس ہی اصل اور مستقل حکمران، کسی نے احتساب نہیں کیا: خواجہ آصف
صدر ٹرمپ نے مذاقاً آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دیا: وائٹ ہاؤس
دنیا بھر میں کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں، آسام، ناگالینڈ، منی پور میں بھی بھارت کا بائیکاٹ
تعمیراتی شعبے کی ترقی کیلئے ڈویلپمنٹ بورڈ اور الگ بینک بنانے کی تجویز
ملک بھر میں آج 79 واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر