پی ٹی آئی کور کمیٹی کے گزشتہ روز ہونیوالے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

اسلام آباد(نیشنل ٹائم)ذرائع کے مطابق اجلاس میں 24 نومبر کے احتجاج سے متعلق مشاورت کی گئی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ بیرسٹر گوہر نے تمام معاملے کا ذمہ دار حکومت کو قرار دیا جبکہ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ڈی چوک جانے کا فیصلہ سیاسی کمیٹی کا نہیں تھا۔ذرائع کے مطابق ارکان نے کہا کہ بیرسٹرگوہر اور سلمان اکرم راجہ نے احتجاج کو لیڈ کیوں نہ کیا؟ذرائع نے بتایا کہ کورکمیٹی اجلاس کو سیاسی کمیٹی کے فیصلے اور حکمت عملی سے آگاہ کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ایک سینئر رہنما نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے سنگجانی میں احتجاج اور دھرنا دینے کی ہدایت کی، بانی کی ہدایت تھی کہ سنگجانی جانے سے قافلے نہیں ٹوٹیں گے۔ذرائع کے مطابق کور کمیٹی ارکان کی جانب سے کہا گیا کہ بانی تحریک انصاف کی ہدایات کو نظرانداز کیا گیا اور سیاسی کمیٹی کے فیصلے نہ ماننے پرکور کمیٹی اراکین نے شدید برہمی کا اظہار کیا۔ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں پارٹی کے ایک رہنما نے کہا کہ بشریٰ بی بی نے سنگجانی میں دھرنا دینے سے انکار کیا، بشریٰ بی بی نےحکم دیا کہ بانی نے انہیں ڈی چوک میں دھرنا دینے کا کہا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں 24 نومبر کے احتجاج سے متعلق ناکامیوں کی تفصیلات بانی پی ٹی آئی کو بھیجنےکا فیصلہ کیا گیا۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر