عدالتی حکم کے باجود احتجاج کرنے پر تحریک انصاف کو نوٹس جاری

اسلام آباد(نیشنل ٹائم)اسلام آباد ہائیکورٹ میں احتجاج کی اجازت نا دینے کے عدالتی حکم کے باوجود وفاقہ دارالحکومت میں احتجاج ہونے پر توہین عدالت کے درخواست کی سماعت چیف جسٹس عامر فاروق نے کی۔درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود مظاہرین اسلام آباد آئے اور نظام زندگی مفلوج کر دیا۔ درخواست میں کہا گیا کہ حکومت اور انتظامیہ اسلام آباد میں امن و امان برقرارنہیں رکھ سکے، عدالتی حکم عدولی پر فریقین کے خلاف توہینِ عدالت کی کارروائی کی جائے۔ بعد ازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر، ڈپٹی کمشنر، آئی جی اسلام آباد کو بھی نوٹسز جاری کرکے آئندہ ہفتے تک جواب طلب کرلیا۔ واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے 21 نومبر کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 24 نومبر کے احتجاج کے خلاف درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے انتظامیہ کو احتجاج کی اجازت نہ دینےکا حکم دیا تھا مگر پی ٹی آئی نے اس کے باوجود احتجاج کیا اور حکومت مظاہرین کو اسلام آباد آنے سے نا روک سکی۔ بعد ازاں تاجروں نے اپنی درخواست پر ہونے والے فیصلے پر عمل نا ہونے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر