وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا قافلہ راولپنڈی اسلام آباد کی حدود میں داخل ہوگیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائم)رات برہان انٹرچینج کے قریب ڈھوک گھر میں گزارنے کے بعد پی ٹی آئی کا قافلہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی قیادت میں اسلام آباد کی جانب روانہ ہوا تھا۔پی ٹی آئی کا خیبرپختونخوا سے اسلام آباد احتجاج کیلئے آنے والا مرکزی قافلہ راولپنڈی اسلام آباد کی حدود میں داخل ہوگیا۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور احتجاج کی قیادت کر رہے جبکہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی قافلے میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ صوبائی وزرا، پی ٹی آئی رہنما اور ورکرز کی بڑی تعداد بھی احتجاج میں شامل ہے۔
مظاہرین کے تشدد سے ایک اہلکار جاں بحق
وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں کے تشدد سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا ہے جبکہ 70 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔لاہور میں نیوز کانفرنس کے دوران عظمٰی بخاری نے بتایا کہ کانسٹیبل مبشر نے کچھ دیر پہلے دم توڑا ہے جبکہ 5 اہلکاروں کی حالت تشویشناک ہے۔ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیجزسے شرپسندحملہ آوروں کی شناخت کاعمل جاری ہے اور شر پسند عناصرکوہرحال میں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
دارالحکومت میں سکیورٹی کے سخت انتظامات
دوسری جانب پی ٹی آئی کے احتجاج کے پیش نظر راولپنڈی اسلام آباد میں راستوں کی بندش کی صورتحال برقرار ہے اور راولپنڈی کو اسلام آباد سے ملانے والے راستے مسلسل دوسرے روز بھی بند ہیں۔میٹروبس سروس معطل ہے، جڑواں شہروں اور مری میں تمام تعلیمی ادارے بند ہیں۔دیگر علاقوں سے اسلام آباد کی طرف آنے والے تمام راستوں کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے، راولپنڈی اسلام آباد میں موبائل فونز پر انٹرنیٹ ڈیٹا بند ہے یا محدود رفتار سے چل رہا ہے۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر