جوڈیشل کمیشن نے سندھ ہائیکورٹ میں آئینی بینچز کیلئے 9 ججز کی نامزدگی کر دی

اسلام آباد(نیشنل ٹائم)ذرائع کے مطابق آئینی بینچز کی تشکیل کیلئے جوڈیشل کمیشن میں اکثریتی رائے سے فیصلہ ہوا اور آئینی بینچز کیلئے 9 ججز کے حق میں 11 ووٹ آئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر اور چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے اختلافی رائے دی تاہم چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے حق یا مخالفت میں ووٹ نہیں دیا۔ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن نے شبلی فراز اور عمر ایوب کا دو گھنٹے تک انتظار کیا، شبلی فراز اور عمر ایوب 2 بجے تک سپریم کورٹ اسٹاف سے رابطے میں تھے لیکن دن دو بجے کے بعد دوبارہ رابطے پر پی ٹی آئی ارکان کے فون بند ملتے رہے۔ذرائع نے بتایاکہ سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس کےکے آغا آئینی بینچز اور آئینی کمیٹی کےسربراہ ہوں گے، آئینی کمیٹی جسٹس کےکےآغاکی سربراہی میں جسٹس عمر سیال، جسٹس محمدسلیم جیسرپرمشتمل ہو گی۔ذرائع کے مطابق آئینی بینچز میں جسٹس ذوالفقار علی سانگی، جسٹس ارباب علی ہیکڑو، جسٹس یوسف علی سعید، جسٹس خادم حسین سومرو ، جسٹس ثناء منہاس اکرام اور جسٹس عبدالمبین لاکھو شامل ہیں



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر