ابھی 5 سال کالیں نہیں ملنے والی، بانی پی ٹی آئی مس کالیں دے رہے ہیں: کامران ٹیسوری

اسلام آباد(نیشنل ٹائم)لندن میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ پی ٹی آئی والے گول گول گھوم کرواپس وہیں جائیں گے جہاں سے آئے تھے، یہ سیاسی، جذباتی اور آخری اوور کا گیم ہے،اس کےبعداوورختم ہوجائےگا، ان کی باتوں سے فرسٹریشن ظاہر ہوتی ہے۔اپنی گفتگو میں انہوں نے مزید کہا کہ بشریٰ بی بی کے بیان کو ان کی اپنی پارٹی نے بھی اون نہیں کیا اگر بانی نے بشریٰ بی بی سے ایسی کوئی بات کی ہے تو حلف توڑا ہے۔ن کا کہنا تھا کہ اگر کچھ ہوا بھی تھا تو بانی پی ٹی آئی نے بطور وزیراعظم راز افشا نہ کرنے حلف اٹھایا ہے، اگر بانی پی ٹی آئی نے بشریٰ بی بی سے ایسی کوئی بات کی ہے تو حلف توڑا ہے۔کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ اگر یہ سب بہت سی باتوں کو جوڑ کر رہے ہیں تو یہ ملکی خودمختاری و سالمیت کے خلاف ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان معاشی استحکام کیلئے کوششیں کر رہا ہے، دوست ممالک ساتھ ہیں، پی ٹی آئی والے جو بھی کریں گے وہ نہ دوست ممالک کو پسند آئے گا نہ ہی پاکستانی عوام کو پسند آئے گا۔کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ سعودی عرب ایسا دوست ملک ہے جس نے پاکستان کو ہمیشہ مشکل حالات سے نکالا، سعودی عرب کے ساتھ ہمارے دیرینہ مذہبی اور بردرانہ تعلقات ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان کی باتوں سے فرسٹریشن ظاہر ہوتی ہے، سیاسی طور پر وہ جو باتیں کر رہے ہیں وہ سیاسی لوگ ضرور کرتے ہیں، اس سے پہلے بھی جو اپوزیشن میں رہے وہ ان سے زیادہ باتیں کرتے رہے۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر