امریکی میڈیا کا شام پر اسرائیلی بمباری میں سینئر حزب اللہ کمانڈر کی شہادت کا دعویٰ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ سینئر حزب اللہ کمانڈر علی موسیٰ دقدوق کو حالیہ فضائی حملے میں نشانہ بنایا گیا۔امریکی میڈیا کے مطابق علی موسیٰ دقدوق 2007 میں عراق میں امریکی فوج پر حملےمیں ملوث تھے، کربلا میں امریکی بیس پر حملے میں 5 امریکی فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ حملے کے بعد امریکی فورسز نے علی موسیٰ دقدوق کو حراست میں لیا تھا لیکن عراق سے امریکی فوج کے انخلا کے بعد عراقی حکومت نے دقدوق کو رہا کر دیا تھا۔امریکی میڈیا نے شام پر اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کمانڈر موسیٰ دقدوق کی شہادت کا دعویٰ کیا ہے تاہم حزب اللہ نے سینئر کمانڈر کی شہادت کی تصدیق نہیں کی۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
حزب اللہ کا لبنان سے اسرائیل کے مکمل انخلا تک ہتھیار نہ ڈالنے کا اعلان
ایران جنگ میں پاکستان کا کردار قیامت تک یاد رکھا جائے گا: خواجہ آصف
امریکا اور یورپ کو اپنی مشترکہ سلامتی کیلئے متحد رہنا ہوگا: نیٹو سربراہ
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر