پشاور اسلام آباد، لاہور اسلام آباد موٹرویز سمیت 5 موٹرویز مرمت کیلئے بند کردی گئیں

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق موٹر ویز کو مرمت کے لیے بند کیا جارہا ہے۔ترجمان کے مطابق موٹر وے ایم ون اور ایم 2 کو آج رات 8 بجے سے مرمت کے لیے بند کیا جارہا ہےجبکہ ایم 3 لاہور تا عبدالحکیم آج رات 8 بجے سے مرمت کے لیے بند رہے گی۔ ترجمان کے مطابق ایم 4 پنڈی بھٹیاں تا ملتان آج رات 8 بجے سے مرمت کے لیے بند رہے گی اور ایم 11 سیالکوٹ تا لاہور بھی آج رات 8 بجے سے مرمت کےلیے بند رہے گی۔لاہور انتظامیہ نے بھی رنگ روڈ لاہور کو احتجاج کے پیش نظر 2 دن کے لیے بند کرنے کا اعلان کردیا ہے، نوٹی فکیشن کے مطابق رنگ روڈ لاہور 23 اور 24 نومبر کو صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک بند رہے گا۔ایس پی سکیورٹی کے مطابق رنگ روڈ کو امن و امان کا قیام یقینی بنانے کے لیے بند کیا گیا ہے۔اسلام آباد میں ٹرانسپورٹ اڈوں اور موٹرویز کی بندش کے معاملے پر ٹرانسپورٹ اتھارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ روزانہ تقریباً ایک لاکھ 30 ہزار افراد اسلام آباد آتے اور جاتے ہیں، اسلام آباد میں ٹرانسپورٹ اڈوں کی بندش سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہوگا۔ذرائع ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے مطابق اڈوں کی بندش سے ٹرانسپورٹرزکو 4 سے5 کروڑروپے یومیہ نقصان ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہےکہ اسلام آباد کے بڑےاسپتالوں میں ہزاروں مریض روز علاج کے لیے آتے ہیں، مریضوں کی اسلام آباد سے دیگر صوبوں کو منتقلی کے لیے ایمبولینسز کی نقل و حرکت بھی متاثر ہوگی۔ذرائع کے مطابق موٹرویز کی بندش سے گڈز ٹرانسپورٹ کا کاروبار بھی متاثر ہوگا۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر