ماں کی آغوش سے اسکول کی کلاس تک! غزہ جنگ میں ابتک کس عمر کے کتنے بچے شہید ہوئے؟

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)بچوں کے عالمی دن پر خبر رساں ادارے الجزیرہ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 7 اکتوبر سے شروع ہونے والی جنگ میں اب تک 17 ہزار 400 فلسطینی بچے اسرائیلی حملوں میں شہید ہوچکے ہیں جب کہ ہزاروں ملبے تلے دبے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق غزہ میں اوسطاً ہر 30 منٹ بعد ایک بچہ شہید ہوا اور اقوام متحدہ نے غزہ کو ہزاروں بچوں کا قبرستان بھی قرار دیا ہے۔رپورٹ میں عمر کے لحاظ سے شہید ہونے والے بچوں کی تعداد بھی بتائی گئی ہے جس کے مطابق 710 ایسے بچے شہید ہوئے جو ماں کی آغوش میں ہی دنیا سے چلے گئے، یعنی کی عمریں ایک سال سے بھی کم تھیں۔الجزیرہ کے مطابق ایک سے 3 سال کے 1793 بچے، 4 سے 5 سال کے 1205 بچے اور ہائی اسکول جانے والے 6 سے 12 سال کے 4200سے زائد بچے شہید ہوئے ہیں۔ا س کے علاوہ شہدا میں پرائمری اسکول کے 3400 طالب علم بھی شامل ہیں جن کی عمریں 13 سے 17 سال کے درمیان تھیں۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ غزہ جنگ میں ایک ہی نام کے کتنے بچے شہید ہوئے اور اس حوالے سے A سے Z تک کے ناموں کی ایک فہرست بھی بنائی گئی ہے۔سب سے زیادہ 935 وہ بچے شہید ہوئے جن کے نام M سے شروع ہوتے تھے اور سب سے کم 18 بچے وہ شہید ہوئے جن کے نام E سے شروع ہوتے تھے۔ رپورٹ میں بتایاگیا ہےکہ روزانہ حملوں سے 10 بچے اپنی ایک یا دونوں ٹانگوں سے محروم ہورہے ہیں جب کہ 17 ہزار بچوں نے اپنے ماں باپ یا دونوں میں سے کسی ایک کو اس جنگ میں کھودیا ہے۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
حزب اللہ کا لبنان سے اسرائیل کے مکمل انخلا تک ہتھیار نہ ڈالنے کا اعلان
ایران جنگ میں پاکستان کا کردار قیامت تک یاد رکھا جائے گا: خواجہ آصف
امریکا اور یورپ کو اپنی مشترکہ سلامتی کیلئے متحد رہنا ہوگا: نیٹو سربراہ
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر